پشاور (جنگ نیوز )ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور محکمہ صحت ، ٹی ایم ایز ، ڈبلیو ایس ایس پی اور کی ٹیمیں مختلف علاقوں ڈینگی کے خاتمے کے لیے سپرے کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور میڈم گل بانو نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ اچینی ، پلوسی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمے کے حوالے اقدامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ ڈینگی کیسز میں اضافے کی وجہ سے علاقے میں دو ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں پر موقع پر ڈینگی ٹیسٹ کیا جائے گا اور ہیلتھ کیمپ میں موجود ڈاکٹر ز مریضوں کا علاج کر یں گے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں روزانہ کی بنیادوں پر محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر سپرے کے ساتھ عوامی آگاہی مہم بھی چلا رہی ہیں اور ان ٹیموں میں شامل اینٹامالوجسٹ پانی کے نمونے حاصل کر کے ڈینگی لاروا کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں اور ڈینگی لاروا کی موجودگی پر مزید کارروائی عمل میں لائی جاتی ہیاور سپرے کا دائرہ کار مزید علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے اورضلعی انتظامیہ پشاور ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچائو اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ ڈینگی مچھروں کا خاتمہ کیا جا سکے۔انھوں سے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوںکو ڈھانپ کر رکھیں۔ اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے انھوں کے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ڈینگی وائرس پر قا بو نہیں پا یا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔اور پشاور سے ڈینگی مچھروں کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔