پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے علاقہ بورڈ تاج آباد میں گیس پائپوں میں پانی آنے لگاجس پر اہلیان علاقہ نے تشویش کا ا ظہار کرتے ہوئے محکمہ سوئی گیس سے فوری نوٹس ل لینے کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر سوائی گیس دفتر کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہونگے اہلیان علاقہ کے مطابق بورڈ تاج آباد گلی نمبر 10 میں گیس کے پائپوں میں پانی آنے لگا ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس پر چشم پوشی اختیار کیےہوئے ہے۔ اہلیان علاقہ کے مطابق بھاری بلز ادائیگی کے باجود گیس کا نہ انا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ گیس پائپوں میں گیس کی جگہ پانی کا انا انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت ہے اہلیان علاقہ کے مطابق متعدد بار اس حوالے سے شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلہ فوری حل کیا جائے بصورت دیگر سڑکوں پر نکلنے سمیت سوئی گیس دفتر کا گھیرائو کرنے پر مجبور ہونگے ۔