• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں جاری، متعدد افراد موبائل، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 3رکشوں 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی تین گاڑیاں، تین موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ مکھاسنگھ سٹیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار محمد بلال سے اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ آراے بازارکے علاقہ مغل آبادمیں دوموٹرسائیکل سوارعامر خان اوراس کی بیوی کوزبردستی روک کرگن پوائنٹ پرطلائی زیورات مالیتی 3لاکھ 30ہزار روپے اترواکرفرار ہو گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سروس روڈپر رانا شہزاد کے گھرکے تالے توڑکر50ہزارروپے اور طلائی زیور مالیتی ایک لاکھ60ہزار چوری کر لئے گئے۔تھانہ روات کے علاقہ فیزسیون میں اکرام حسین ملک کے گھرسے نامعلوم چور ایک ہیرے کا سیٹ، ساڑھے تین ہزارکینیڈین ڈالر چوری کرکے لے گئے۔ فیزسیون میں جنرل امجد علی خان خٹک کے گھر سے تین نامعلوم افراد فاسٹ کیبل کے بنڈل مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے ۔اکرم اللہ نے نون پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری دکان سے گھڑیاں ، دو موبائل اور ایک لاکھ 60ہزار روپے چوری کر لئے، نازیہ نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ میرے دفتر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون چوری کرلئے گئے، محمد زید نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ میرے گھر سے تین لیپ ٹاپ اور موبائل فون کل مالیتی ایک لاکھ روپے چوری ہو گئے۔ اسلحہ کی نوک پر موبائل، نقدی چھینے اور چوری کی وارداتیں تھانہ سٹی، وارث خان، بنی، نیو ٹائون، صادق آباد، سول لائن ، ٹیکسلا، رتہ امرال، پیر ودھائی، ویسٹرج، نصیر آباد، ائر پورٹ، واہ کینٹ، مندرہ، صدر بیرونی، روات، رمنا، بنی گالہ، شالیمار، کراچی کمپنی کے علاقوں میں ہوئیں۔ تھانہ کورال کوسعدشکیل نے بتایاکہ اس نے بنک سے چارلاکھ 96ہزار720روپے نکلوائے جوتین ملزمان دھوکہ دہی سے اس سے لے کرفرارہوگئے۔
تازہ ترین