• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

لندن کے مضافات میں واقع پاکستانی کشمیری کمیونٹی کی قابلِ ذکر آبادی والے ٹاؤن لوٹن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کمیونٹی میں روایتی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

لوٹن سینٹرل ماسک میں خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد، جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، مدینہ مسجد اوک روڈ پر علامہ محمد اقبال اعوان، مسجد ارشاد ڈالو روڈ لوٹن میں مفتی خالد محمود اور الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر مسجد میں پروفیسر مسعود اختر ہزاروی کی امامت میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

لوٹن سینٹرل ماسک میں لارڈ قربان حسین، کوآرڈینٹیر کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، اکیڈمک جمیل احمد، صدر انتظامیہ حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی، نائب صدر پہلوان حاجی ملک پنوں خان، چوہدری محمد عظیم، حاجی چوہدری رحمت علی تھوتھالوی، چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، خلیل احمد، عقیل احمد، شبیر مغل، چوہدری سرفراز تھوتھالوی، چوہدری گل فراز تھوتھالوی، چوہدری نثار، چیئرمین اسحاق، کونسلر ادریس لطیف، جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں کنزرویٹو پارٹی گروپ لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ، ممتاز بٹ، عرفان خان، کونسلر انوار ملک، راجہ حمید، قاضی عطاء الکبریا، قاضی ضیاء، قاضی سراج المرتضےٰ سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب نے عید منائی۔

اس موقع پر نمازِ عید الاضحیٰ کے اجتماعات میں علمائے کرام نے عیدِ قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی اور فلسطینی اور کشمیری عوام کی آزادی اور استحکامِ پاکستان کے لیے دعائیں کیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید