کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ہفتےکو موسم گرم اور خشک تاہم لسبیلہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32، گوادر34، قلات 29،تربت41، سبی39اور نوکنڈی میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔