افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب شدید ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا۔
علاقے میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ’جیو نیوز‘ کو موصول ہوئی ہے۔
ویڈیو میں فضا میں گولیوں کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں اور فائرنگ کی آواز سنی جا سکتی ہے۔
طالبان کی جانب سے افغانستان میں حکومت کے قیام کے بعد ملک میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے۔