• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کی پیرس کی خوبصورت شام میں گلوبل سٹیزن لائیو ایونٹ کی میزبانی

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پیرس کی خوبصورت شام میں گلوبل سٹیزن لائیو ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دے کر اپنے مداحوں اور شوہر نک جونس کا دل جیت لیا۔

پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی اپنی چند کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، یہ گلوبل سٹیزن لائیو ایونٹ کی بیک اسٹیج تصاویر ہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک شام پیرس میں۔ ‘

پریانکا چوپڑا اس تصویر میں ہلکے اور گہرے نیلے رنگ کا لباس پہنے انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں کہ ان کے شوہر نک جونس بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گلوبل سٹیزن لائیو ماحولیاتی تبدیلی، ویکسین کی مساوات اور قحط جیسے مسائل سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی تقریب ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید