گجرات (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت بھٹہ خشت مزدروں کے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو خدمت کارڈ کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ضلع گجرات میں اب تک 457والدین کو خدمت کارڈز جاری کر دئیے گئے ہیں، خدمت کارڈ کے اجراء کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کونسل ہال میں قائم خصوصی کاؤنٹرز کا دورہ کیا ۔