گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں اجلاس زیر صدارت وقار حسین بٹ ہوا۔ نظامت کے فرائض سیکرٹری بار سید عمران حیدر نقوی نے ادا کئے ۔ تلاوت ڈاکٹر رفیع طارق نے کی اور نعت کی سعادت حافظ منیر احمد نے حاصل کی ۔ اجلاس سے میاں ارشد مظہر ، محمد سلمان گجر، عامر منیر باگڑی اور وقار حسین بٹ نے خطاب کیا ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا بینچ گوجرانوالہ کے وکلاء اور عوام کا قانونی اور آئین حق ہے ہم اپنے حق ہے۔کل بروز ہفتہ کو گیارہ بجے دن سیشن کورٹ قائد اعظم بارہال میں پانچوں ڈویژن کے نمائندں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایک قراردار پیش کی گئی جو کہ بار کے معزز اراکان چوہدری پرویز احمد اوٹھی، چوہدری ذوالفقار احمد اوٹھی اور چوہدری جلیل احمد اوٹھی ایڈووکیٹس پر ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کی بھی مذمت کی گئی ۔