• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی چینی پاکستان پہنچ گئی


یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے بیرون ملک سے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ترجمان ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کھیپ درآمدی چینی پاکستان پہنچ گئی۔

حکومت کو یوٹیلٹی اسٹورز پر 120 روپے فی کلو میں پڑے گی، جو سرکار کے ریٹیل ریٹ سے 30 روپے فی کلو زیادہ ہے۔

حکومت کو یہ چینی یوٹیلٹی اسٹورز پر 85 روپے فی کلو فروخت کرنی ہے، تو ایک کلو پر 35 روپے سبسڈی دینا پڑے گی، یہ اب تک خریدی گئی مہنگی ترین چینی ہے۔

ترجمان ٹی سی پی کے مطابق دوسرا جہاز 28 ہزار 840 میٹرک ٹن چینی لے کر کل کراچی پہنچے گا، چینی 637 اعشاریہ 10 ڈالر فی ٹن میں خریدی گئی۔

ٹیکس اور ڈیوٹی فری درآمدی چینی کی پورٹ پر قیمت 109 روپے کلو پڑی ہے، اخراجات ملا کر یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی 120 روپے کلو سے اوپر پڑے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریباً 30 روپے کلو مہنگی پڑے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی، قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔

تازہ ترین