گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سینئر راہنما مسلم لیگ ن غلام دستگیر خان سے یونٹی گروپ کے چیئرمین سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس ضیا ء اللہ عرفانی اور سابق صدر میاں محمد سلیم کی ملاقات ،سینئر راہنما کی عیادت اور ایوان صنعت و تجارت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یو نٹی گروپ کے چیئرمین سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس ضیا ء اللہ عرفانی اور سابق صدر میاں محمد سلیم نے مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما غلام دستگیر خان سے انکی رہائش پر ملاقات کی ہے اور سینئر راہنما کی صحت یابی پر انہیں مبارکباد دی ہے،اس موقع پر گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔غلام دستگیر خان نے دونوں راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔