• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک کی روانی کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں : چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف ظفر چیمہ نے کہا ہے کہ عوام الناس کی سہولت اور ٹریفک کی بہتر روانی کے لئے ٹریفک پولیس ہر وقت اور ہر لمحہ تیارہے اور کسی صورت میں ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک پولیس کودوران ڈیوٹی موسم گرما کی شدت سے بچائو کے لئے ایک لبریکنیٹ کمپنی کے تعاون سے شہر کے اہم ٹریفک ڈیوٹی پوائنٹس پر کیبن کی فراہمی کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز غلام عباس، ڈی ایس پی سول لائن وقار جاوید، انچارج ایجوکیشن ونگ عدیل امجد، ایریا مینیجر احسان اللہ، سیلز ایگزیکٹیو محمد ثاقب اور حافظ ذیشان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین