• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے 37 سال پرانی ورزش کرنے کی تصویر شیئر کردی

وزیر اعظم عمران خان نے سڈنی کے کلب میں ورزش کرنے کی اپنی 37 سال پرانی تصویر شیئر کردی۔

عمران خان نے اپنے انسٹاگرام  اکاؤنٹ پر ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایکسر سائز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 


اپنی تصویر کے کیپش میں عمران خان نے لکھا تھا کہ یہ تصویر آسٹریلیا کے تجارتی شہر سڈنی میں ایک جمنازیم سٹی ہائیڈ پارک کلب کی ہے۔

عمران خان نے اپنی پوسٹ میں تصویر کے ساتھ اس کی تاریخ بھی بتائی جو کہ 22 اکتوبر 1984 ہے۔

تازہ ترین