گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)نہر میں نہاتے ہوئے دو بھائی ڈوب گئے ، ایک کو ریسکیوکی غوطہ خوروں ٹیموں نے پنتالیس منٹ کی جدوجہد کر کے بچا لیا اور دوسرے بھائی کی نعش کو ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال لیا پپلی والا کے رہائشی دو سگے بھائی احمد اور بلال نہر میں نہانے کیلئے گئے جہاں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کیوجہ سے دونوں ڈوب گئے تاہم قریب ہی نہاتے ہوئے لوگوں نے ریسکیو1122کو اطلاع دی ریسکیو کی ٹیموں نے پہنچ کر پنتالیس سالہ احمد کو بچا لیا جبکہ 50سالہ بلال کی نعش کو ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال لیا۔