• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ بدھ اور جمعرات کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے 2021-22ء کیلئے پری ایڈمیشن ٹیسٹ بدھ 29ستمبر اور جمعرات 30ستمبر 2021ء کو ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ صرف کراچی میں ہوگا جس کا انعقاد این ای ڈی یونیورسٹی میں کیا جائے گا ۔ داخلہ ٹیسٹ منفی مارکنگ کے تحت ہوں گے اور دس غلط جوابات کی صورت میں ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا ۔ رجسٹرار سید آصف علی شاہ کے اعلامیے کے مطابق 29ستمبر اور 30ستمبر کو ہر روز ٹیسٹ کے 3سیشن ہوں گے اور ہر سیشن میں 800؍ امیدواروں کو ٹیسٹ لیا جائے گا۔ تمام امیدوار طلباء کو رول نمبر سلپ داؤد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں ، رجسٹرڈ امیدوار اسٹوڈنٹ پورٹل پر لاگ ان ہوکر اپنے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو ٹیسٹ کے مقام پر مختلف اوقات صبح 8بجے ، 10بجے اور 1بجے بلایا گیا ہے جس کی تفصیلات ہر امیدوار کے رول نمبر سلپ پر درج ہے۔

تازہ ترین