گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گھریلو تنازعہ پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا زخمی ہوگیا، دھلے کے علاقہ افضل پورہ میں گھریلو تنازعہ پر افضل کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہو رہا تھا جبکہ انکا اٹھارہ سالہ بیٹا ہارون دونوں کے درمیان بیچ بچا کروا رہا تھا ، طیش میں آ کر افضل نے بیوی پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ہارون شدید زخمی ہو گیا ۔