• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن کے باکسر اولیکسندر یوسک نئی ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے

لندن ( آن لائن ) یوکرائن کے باکسر اولیکسندر یوسک نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کو شکست دیکر ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، بارہ رائونڈ پر مشتمل مقابلے کو دیکھنے کیلئے 65 ہزار تماشائی موجود تھے، دونوں باکسرز کے درمیان بارہ رائونڈ مقابلے میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم اس دوران اولیکسندر یوسک نے کئی مواقع پر انتھونی جوشوا کو اپنے مکوں سے بھاری نقصان پہنچایا، بارہ رائونڈ کے اختتام پر ججز نے اولیکسندر یوسک کے حق میں 117 - 112 ، 116 - 112 اور 115 - 113 سے فیصلہ دیا ،میچ کے اختتام پر انتھونی جوشوا کے پروموٹر کا کہنا تھا کہ انتھونی کو مقابلے کے دوران ناک اور آنکھ پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنا پڑے۔
یورپ سے سے مزید