• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مدثر علی

اوسلو(نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی رہنما عدنان ڈار کی طرف سے تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی اور سینئر رہنماؤں کےاعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں صدر چوہدری مدثر علی، سینئررہنما عمران بشیر خان ،ملک حمزہ سلطان اعوان ،عامر وحید ،حاجی افضال ،عامر ڈوگر، چوہدری عبدالرحمان ،سعید احمد ، چوہدری زاہد اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر چوہدری مدثر علی نے کہا کہ میں عدنان ڈار کا شکر گزار ہوں جنہوں نے تحریک انصاف ناروے اور بحیثیت صدر میرے اور پارٹی رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ دیاہے، میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی پارٹی کے سینئر عہدیدار اور پارٹی ورکروں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا جو انہوں نےمجھ سے لگائی ہوئی ہے،چوہدری مدثر علی نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی طرف سےاوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور آنے والے دنوں میں عوامی رابطہ مہم کو تیزکرنےکے ساتھ ساتھ کمیونٹی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔
یورپ سے سے مزید