• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار کے بنیادی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے، آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ امید ہے نومتخب اراکین صحافی برادری کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ عالمی برادری میں پاکستان کے بہتر امیج کو اجاگر کریں گے۔

تازہ ترین