کوئٹہ (نیوز ایجنسیز) گوادر میں دہشت گردی کے واقعے میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی بے حرمتی کی گئی اور مجسمہ بم سے اُڑانے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بانی پاکستان کے مجسمے پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جبکہ سابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے دہشت گرد واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظریہ پاکستان پر حملہ ہے تفصیلات کے مطابق گوادر میں نصب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔
اتوار کوسابق وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے ٹوئٹرپرمجسمے کو بم سے اڑانے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ قائداعظم کے مجسمے پر حملہ دراصل نظریہ پاکستان پر حملہ ہےمیں حکام سے اپیل کرتا ہوں اس واقعے میں ملوث لوگوں سے سے ویسے ہی نمٹا جائے جیسے زیارت میں قائداعظم کے گھر پر حملہ کرنے والوں سے نمٹا گیا تھا۔
ادھر وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ حکام کو حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔