شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )شیخوپورہ کے علاقہ برج اٹاری میں دریائے راوی کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کار سوار2افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے مقتولین کیساتھ کار میں موجود سکیورٹی گارڈ زیرحراست ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں لاہور کارہائشی موٹر سائیکل مکینک وقار اور شرقپور کا حنیف شامل ہیں۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نےموقع پر پہنچ کر کار سوار افراد کے سکیورٹی گارڈ نویدکو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او فیصل چدھڑ کے مطابق سکیورٹی گارڈ نوید دونوں مقتولین کو کرائے کی کار میں یہاں لایا تھا جبکہ سکیورٹی گارڈ نوید کے مطابق وہ ایک اور شخص کو لینے جارہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے مقتولین کے ورثاء کوبلالیا جن کی رپورٹ پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔