• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنے کیلئے حکمت عملی مزید سخت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی مزید سخت کردی ہے،محکمہ تعلیم سے منسلک،بیرون اور اندرون ملک مسافر 30ستمبر تک ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔

تمام سیکٹرز کو اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق مکمل ویکسینیشن یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد بغیر ویکسی نیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم سے منسلک افراد 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔ بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد بھی30 ستمبر تک ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے 30 ستمبرتک کی تاریخ مقرر ہے۔

تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک ویکسی نیشن لازم قرار دی گئی ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پرموجود ملازمین کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن ضروری ہے۔ 

18 سال سے کم عمر کے افراد کے لئے30 نومبرتک ویکسی نیشن مکمل کروانے کی شرط عائد ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ٹرین اور موٹروے پر سفر کے لئے 15اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن لگوانا ضروری ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو، بی آرٹی ، اورنج ٹرین میں سفر کے لئے 31 اکتوبر تک ویکسینیشن لازمی لگوانی ہوگی۔

تازہ ترین