• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کو واپس مڑنے کے احکامات دے دیے، 4 جہاز واپس ہوگئے

ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کو واپس مڑنے کے احکامات دے دیے۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز  کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے چار آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کا حکم دیا گیا، جہازوں کی نقل و حرکت میں 4 آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے یوٹرن لیتے دیکھے گئے۔

ممکنہ طور پر جہازوں نے ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی ہدایت پر راستہ تبدیل کیا۔

 اس سے پہلے پاسدارانِ انقلاب نے کہا تھا کہ ایران کی منظوری کے بغیر مقرر کردہ بحری راستے ناقابلِ قبول اور خطرناک ہیں۔

پاسداران کا یہ انتباہ آج لائبیریا کے آئل ٹینکر کے ہرمز کے باہر عمان کے نزدیک سے گزرنے کے بعد سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی فیس نہيں ہوگی، کوئی بھی ملک آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصول نہيں کرسکتا۔

بحرین میں خلیجی ملکوں کے رہنماؤں سے میٹنگ کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت پر ہماری نظر ہے، ہرمز سے اگر جہازوں کی آمد و رفت نہیں ہوگی تو یہ معاہدےکی کھلی خلاف ورزی ہوگی، آبنائے ہرمز کے ٹول یا فیس کے لیے خلیجی ممالک کی صفر حمایت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید