برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں کارگو جہاز پر پروجیکٹائل حملے کی اطلاع ملی ہے۔
برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے عمان کے ساحل کے قریب ایک بحری واقعے کی اطلاع دی ہے، جس میں ایک مال بردار جہاز نامعلوم پروجیکٹائل کے حملے کا نشانہ بنا۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق واقعہ عمان کے علاقے دہیت کے جنوب مشرق میں تقریباً 7.5 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں ایک کارگو جہاز کے دائیں جانب نامعلوم شے آ کر لگی۔
حملے کے نتیجے میں جہاز کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جا سکے۔