• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے مقدمات درج کرانیولوں کیخلاف قانون سازی ،سمری ارسال

لاہور(کرائم رپورٹرسے،اپنے نامہ نگار سے) پولیس نے جھوٹے مقدمات کااندراج کرانیوالوں کے گردشکنجہ تنگ کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ قانون سازی کے لیے کابینہ کمیٹی برائے قانون کو سمری بھجوادی گئی ہے۔ پولیس کی مشینری کو استعمال کرتے ہوئے جعل سازی اور حقائق کے منافی درج کئے گئے مقدمات صرف خارج نہیں ہونگے بلکہ جھوٹ کا سہارالینے والوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا جائیگا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال خان کے مطابق سمری میں سفارشات کی گئی ہیں کہ جھوٹے مقدمات درج کروانیوالوں کیخلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی منظوری دی جائے، شہرکے مختلف تھانوں میں اس نوعیت کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں جنہیں جھوٹ اورغلط بیانی کی بنیاد پر خارج کرنا پڑا۔پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون کوبھجوائی گئی سفارشات کے مطابق جھوٹے مقدمات کے اندراج پر 182کے تحت کارروائی کے علاوہ ضابطہ فوجد داری کے تحت مقدمات کااندراج شروع کیا جائیگا۔
تازہ ترین