• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں صرف 7گھنٹے بجلی کی فراہمی ظلم کی انتہا ہے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی کہاہے کہ موسیٰ کالونی خلجی کالونی میں دوما ہ سے 24گھنٹوں میں صرف 6سے7گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے متعددبار شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں رہی اگر لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہ کی گئی تو عوام احتجاج پرمجبورہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے محمدقاسم بڑیچ محمدصدیق محمدطیب اوردیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد نے انہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل سےآگاہ کیا سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ ایک گھنٹہ بجلی دینے کے تین گھنٹے بندش ناانصافی کی انتہا ہے انہوںنے کیسکو چیف اورمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ بڑیچ کالونی موسیٰ کالونی خلجی کالونی سمیت تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی شیڈول کے مطابق فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین