ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کے علاقہ مظفر گڑھ روڈ پر آئل ٹینکر پیٹرول لیک ہونے کی اطلاع پر پولیس اور ریکسیو ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں۔10 ہزار لٹر پیٹرول سے بھرے آئل ٹینکر کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد پیٹرول دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا گیا۔اس دوران پولیس نے روڈ کو مکمل طور پر بند رکھا۔کارروائی میں ریسکیو ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔