• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری 29 ستمبر کو جوق در جوق اسلام آباد روانہ ہونگی ، ملک مہر الٰہی

پشاور ( وقائع نگار )صدر ٹریدرز الائنس غلام بلال جاوید اور صوبائی صدر مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا ملک مہر الہی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ تاجر برادری 29 ستمبر کو جوق در جوق اسلام آباد روانہ ہونگی اور ایف بی آر دفاترکا گھیرائو کیا جائیگا۔تاجر برادری کے حقوق کیلے ڈٹ کر کھڑے ہیں نہ ضمیر فروش ہیں نہ ڈرپوک اپنا حق لینے کیلئے اگر جیل بھی جانا پڑا تو جیل کی صعوبتیں برداشت کر ینگے۔تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح تک جائیں گے ،اگر مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ کچھ تاجر رہنما اپنی تیاری پوری نہ ہونے کی وجہ سے اپنا احتجاج نہ کر سکے لیکن پہلے کی طرح ہم اپنی پوری تیاری کیساتھ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور پورے پاکستان سے تاجر جوق در جوق 29 ستمبر کو اسلاآباد پہنچیں گے ۔پشاور سے قافلہ ملک مہر الہی کی قیادت میں بارہ بجے موٹر وے پشاور سے روانہ ہوگا ۔
تازہ ترین