• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید سرکلر ریلوے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا جدید سرکلر ریلوے کا خواب پورا ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کراچی والوں کا دہائیوں پرانا خواب ہے کہ شہر میں ایک جدید ٹرانسپورٹ کا نظام ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد جدید سرکلر ریلوے ہے، یہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان کراچی میں کے سی آر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور  سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

ترجمان وزیراعظم  کے مطابق کے سی آر کے موجودہ نظام کو وسعت اور جدت دی جائے گی، جدید سرکلر ریلوے میں الیکٹرک ٹرینز چلائی جائیں گی۔

کےسی آر کے 30 اسٹیشنز رہائشی، صنعتی اور دفتری علاقوں کو ملائیں گے، کے سی آر منصوبہ20 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

تازہ ترین