• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے پانچ بڑے منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے، اسد عمر


وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے پانچ بڑے منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔

انہوں نے کراچی میں سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کام کرنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے فیصلے کیے۔

اسد عمر نے کہا کہ اکتوبر میں وزیراعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں بارش میں کئی علاقے ڈوب جاتے ہیں، کراچی کے تین بڑے نالوں سے گیارہ لاکھ ٹن کچرا صاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ ایک دہائی سے التوا کا شکار تھا، کئی سال سے التوا کا شکار منصوبے حقیقت بنتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین