• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش، مظاہرے اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر


کراچی میں بارش، مظاہرے اور وی آئی پی موومنٹ کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

گورنر ہاؤس پر وی آئی پی موومنٹ کے باعث فوارہ چوک، میٹرو پول کے قریب ٹریفک جام ہے۔

شارع فیصل پر نرسری سے آنے والے ٹریک پر گورا قبرستان کے قریب بھی ٹریفک جام رہا۔

ایم اے جناح روڈ اور صدر میں کنٹینر رکھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

تازہ ترین