• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں بین الصوبائی ایتھلیٹکس مقابلے شروع


پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں بین الصوبائی سطح کے انڈر 16 اور انڈر 17 بوائز و گرلز ایتھلیٹکس کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ایونٹ میں شامل کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔

تین روزہ ایونٹ میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی کے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شریک ہیں۔

تین روزہ ایونٹ میں 280 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ان ایتھلیٹکس مقابلوں میں مرد اور خواتین کے 24 ایونٹ ہوں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ اسکولز اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔

یہ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین