• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی کیٹ کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے پیر کو احتجاجی مظاہر کیا۔ اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان کی گورنر ہاؤس جانے کی کوشش تاہم پولیس کی بھاری نفری نے گورنر ہاؤس جانے والے راستے بند کردئیے اس دوران اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان نے ناظم اعلی حمزہ صدیقی کی قیادت میں گورنر ہاؤس کے قریب دھرنا دے دیا۔ طلبہ نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پی ایم سی اور ٹیسٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔

تازہ ترین