• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امپائرنگ فیصلوں پر ناراضی، شاہین اور اعظم کو میچ فیس میں کٹوتی کی سزا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسپلن کی خلاف ورزی پرٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شاہین آفریدی اور اعظم خان پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضی کا اظہار کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا چالیس اور پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخواکو بالترتیب چالیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف اتوار کوکھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے تین اوورز کم کیے۔ اسی طرح ہفتے کو میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے۔

تازہ ترین