• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ کی دونوں بیگمات حاضری سے مستثنیٰ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمی نے اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو حاضری سے مستثنیٰ کردیا ہے جبکہ اہلخانہ کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے دائر نیب کی درخواستیں دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کرکے جلد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے گرفتار پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے فیملی ممبران اور دیگر شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواستوں پر سماعت کی ، خورشید شاہ کے اہلخانہ اور دیگر شریک ملزمان کے وکیل قلب حسن نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم کی دونوں بیگمات بزرگ خواتین ہیں ،دونوں سکھر سے ہر سماعت پر آتی ہیں،انہوں نے دونوں کو حاضری سے مستثنیٰ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دونوں بیگمات اور دیگر شریک ملزمان کا براہ راست اس معاملے میں کوئی کردار نہیں ہے ، خورشید شاہ کی بیگمات کے نام صرف ایک ایک پلاٹ کروایا گیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید