• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، 4 بل منظور، 9 بل پیش ،چیئرمین نے قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایوان بالا میں 9؍ بل پیش کیے گئے جبکہ 4؍ بل منظور کرلیے گئے، جسے چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا،حکومت نے زیادہ تر بلوں کی مخالفت نہیں کی،علی محمدخان کے دو بل قائمہ کمیٹیوں کے حوالے کر دیئے گئے۔ سینیٹ کے اجلاس میں کامران مرتضیٰ کا لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ 1973 میں مزید ترمیم کا ترمیمی بل (2021) ، قومی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت ایکٹ 2012 میں مزید ترمیم کا بل (قومی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت ترمیمی بل 2020)، فوزیہ ارشد کا عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کیلئے قانون واضح کرنے کا بل عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کا بل 2021 ،سیمی ایزدی کا اسلام و یمن یونیورسٹی کے قیام کیلئے قانون واضح کرنے کا بل وویمن یونیورسٹی بل 2021 اتفاق رائے سے منظور کر لئے گئے، بلوں پر حکومت کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا جبکہ سینیٹر دلاور، ہدایت اللہ،احمد خان ، کہدہ بابر اور نصیر اللہ کا پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل دستور ترمیمی بل 2021 کو متعلقہ کمیٹی کو ریفر کر دیا گیا۔ وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے سپلیمنٹری ایجنڈے کے تحت اسپیشل ٹیکنالوجی زون اور ری ارگنائزیشن آف ایئر وار سے متعلق دو بل پیش کئے جس کو چیئرمین نے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا۔ قبل ازیں سی پیک اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021ء ، منشیات پر مبنی اشیاء کے کنٹرول (ترمیمی ) بل سمیت 9بل پیش کئے گئے ، جسے چیئرمین سینٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا، حکومت نے زیادہ تر بل کی مخالفت نہیں کی ، شیری رحمٰن نے سی پیک اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021،سعدیہ عباسی نےدستور ترمیمی بل 2021ء ( آرٹیکل 25 ب کی شمولیت) ،شہادت اعوان نے مجموعی ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل (دفعہ 195) کی ترمیم کا بل ،سیمی ایزدی نے انسانی اعضاء اور ٹشوز کی پیوندکاری (ترمیمی) بل ، شہادت اعوان نے مجموعی ضابطہ فوجداری ترمیمی بل (دفعہ 510کی ترمیم) ، فوزیہ ارشد نے ٹریڈ آرگنائزیشن (ترمیمی) بل 2021ء ، رانا مقبول نے زینب الرٹ ترمیمی بل ،شہادت اعوان نے خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو سزا کی بجائے علاج کرانے سے متعلق بل فوجداری قوانین ترمیمی بل 2021(پی پی سی کی دفعہ 325حذف کرنا اور سی آر پی سی کے جدول دوم کی ترمیم) ، سعدیہ عباسی نے بچوں کو جسمانی سزا کی ممانعت کیلئے قانون وضع کرنے کا بل اسلام آباد دارالخلافہ جسمانی سزا کی ممانعت بل ،شہاد ت اعوان نے منشیات پر مبنی اشیاء کنٹرول ترمیمی بل پیش کیا ۔

تازہ ترین