ملتان میں نجی اسکول کی طالبہ کو ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، بچی کے بازوپر زخم کے نشان بن گئے۔
تھانہ قطب پور کے علاقے محلہ فاروق پورہ میں پرپ کلاس کی طالبہ عیشا انور پرائیویٹ اسکول پڑھنے کے لیے گئی جہاں پر سبق یاد نہ کر نے پر استانی سائرہ نے جانوروں کی طرح پیٹ ڈالا اورتھپڑوں اورڈنڈوں سے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ بچی کو لیکر تھانہ قطب پور بھی گئی لیکن اسکی کہیں نہیں سنی گئی ۔ والدین نے ٹیچر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔