پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے خط سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے، ہم نےکہا تھایکطرفہ ٹی او آرز بے سود ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بامعنی کمیشن بنانے کے لیے مشترکہ ٹی او آر ناگزیر ہیں،کمیشن کے قیام کیلئے ایکٹ آف لا کی بات حزب اختلاف نے کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پیر کو ہونے والے حزب اختلاف کے اجلاس میں آیندہ کے لائحہ عمل کااعلان کرینگے۔