• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فردِ جرم عائد


اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت شریک ملزمان حافظ عطاء الرحمٰن، قیوم بٹ، ریحان، عمر بلال مروت، محب بنگش، فرحان شاہین پر فردِ جرم عائد کر دی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کی اور آئندہ سماعت پر وکالت نامہ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے، کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین