عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیرکے بعد حالات خراب ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو سنجیدہ نوعیت کے خدشات ہیں، جوپیرسے مزید بڑھ جائیں گے، حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن تو خود چکر میں آگئی ہے، اس کے بھی کئی لوگوں کے نام ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 5 سال میں پہلی مرتبہ نوازشریف اورشہبازشریف کو پیغام بھجوایا، سارے مل کرجمہوریت کو بچاسکتے ہو توبچالو، نواز شریف اپنی پارٹی سے ہی کسی کو لے آئیں اور جمہوریت کو بچالیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی ان کا دفاع نہیں کررہے۔