• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 24 گھنٹوں میں 38 افراد میں ڈینگی کی تصدیق


سندھ بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 38 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ سندھ کے مطابق ڈینگی کا شکار 21 افراد کا تعلق کراچی سے ہے، رواں ماہ ڈینگی سے اب تک 508 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی سے 5 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ڈینگی سے دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 152 اور شہری علاقوں میں 65 افراد متاثر ہوئے۔

 ڈینگی سے ترلائی کے علاقے میں 78، کورال میں 33، علی پور میں 13 اور ترنول میں 14 افراد متاثر ہوئے۔

تازہ ترین