ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ معاہدہ کرکے نواز شریف کو باہر بھیجنے والے اپنا قد دیکھ کر بات کریں۔ پنجاب میں بزدار سرکار کو صرف ن لیگ کا سہارا ہے۔
مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ استعفے دینا بہانہ تھا، اصل مقصد لانگ مارچ ملتوی اور عمران خان کو بچانا تھا۔
پی پی رہنما نے سوال کیا کہ یہ کیسا موقف ہے جو لاہور میں مختلف جبکہ لندن میں الگ ہو جاتا ہے؟
شازیہ مری نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے جب ہارتے ہیں تو بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔