• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ امجد رشید پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے چیئرمین منتخب

کراچی(محمد ناصر)پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے جنرل کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں آئندہ ایک برس کیلئے معروف پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر شیخ امجد رشید کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔۔نومنتخب چیئرمین شیخ امجد رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مجھے ایک بار پھر سے یہ ذمہ داری دی گئی ہے جسے میں بھرپور محنت اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔میڈیا ن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کو اس کی اصل شناخت دلوائیں گے۔ فلم پالیسی کافی عرصہ سے بن چکی ہے، وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث فلم پالیسی کا اعلان نہیں ہوسکا۔ امجد رشید نے کہا کہ حکومت 15اکتوبر تک فلم پالیسی کا اعلان کر دے۔ امجد رشید نے کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے سینما بند ہونے سے بہت سے لوگوں کے پیسے پھنسے ہوئے ہیں،حکومت پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر بیٹھے اور فیصلہ کرے کہ رقم کیسے واپس ملے گی، سینما نہ چلنے سے فلم ٹریڈ کا پہیہ پہیہ رک چکا ہے،سینما چلیں گے تو فلم انڈسٹری چلے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چین، ترکی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر فلموں کی پروڈکشن اور بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔

تازہ ترین