• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کے چہلم پر جلوس، مجالس عزا منعقد کی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت صوبے بھر میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کے چہلم پر جلوس نکالے گئے اور مجالسِ عزا منعقد کی گئیں،کراچی میں چہلم کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں میں اختتام پذیرہوگیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی اورجلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون کی سروس جزوی معطل رہی۔کراچی کے نشتر پارک میں مرکزی مجلس پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشترپارک میں ہوئی۔مرکزی مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں پرروشنی ڈالی۔ قبل ازیں چہلم شہدائے کربلا کا جلوس صبح 9 بجے مارٹن روڈ امام بارگاہ سے برآمد ہوکر نشر پارک پہنچا اور مرکزی مجلس میں شرکت کی،بعد ازاں نشتر پارک سے شبیہ و عَلم ذوالجناح کا جلوس بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوا،مرکزی جلوس عزامیں علم، تابوت، تعزیئے، شبیہ ذوالجناح بھی برآمد کئے گئے، مرکزی جلوس میں خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں عزاداران شریک تھے۔ جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکرامام بارگاہ علی رضا پہنچا جہاں باجماعت نماز ظہرین دوران مرکزی جلوس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام ولانا سید احمد اقبال رضوی کی امامت میں ادا کی گئی۔

تازہ ترین