لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ لمبی ریس کا گھوڑا ہے، پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہونگے دشمن کا وار کامیاب ہو گا، اختلافات بھلا کر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی، پوری جماعت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوجائے تو پھرفری اینڈ فیئر الیکشن ملے گا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ(ن)کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، لیگی نائب صدر مریم نواز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سینئر رہنما احسن اقبال سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ الحمد للہ ایک بار پھر میاں نواز شریف اور شہبازشریف سرخرو ہوئے ہیں، برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہو گئی۔