کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ احتساب کے عمل کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے این سی اے کی خبر سے متعلق بھرپور جواب دیا ہے۔ن لیگ کی جان چھوٹنے والی نہیں عمران خان کو ووٹ چوروں کو شکنجہ ڈالنے کے لئے ملے ہیں۔شہباز شریف پیش ہوتے ہیں مہینے پندرہ دن کی تاریخ پڑ جاتی ہے ہے حالانکہ 25 ارب کی کرپشن کا مقدمہ ہے۔عدالتیں اگر ضمانتیں دے دیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔تمام مقدمات کا فیصلہ دو سال میں ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی گڈی گڈی کھیل رہے ہیں ۔وزیراعظم پر عزم ہیں کہ الیکشن مشین سے ہوں گے پنجاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہوگا۔کینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے کہ وہاں امیدوار بہت ہوجاتے ہیں۔