• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم نہ رک سکا،شہری لٹتے رہے، لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک کار،12 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ برف خانہ چوک میں دوموٹرسائیکل سوار عبدالسمیع سےگن پوائنٹ پر 60ہزار روپے،موبائل، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈچھین کرفرارہو گئے، تھانہ بنی کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار محمد وسیم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ النورکالونی میں دوموٹرسائیکل سوار اسد خلیل سے اسلحہ کی نوک پر موبائل، 18ہزار شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، اورایل ٹی وی لائسنس ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑپر تین نقاب پوش موٹرسائیکل سوار رئیس خان کی گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر 45 ہزار روپے اور امیر اعوان سے 5ہزار روپے ، شناختی کارڈ موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈپردوموٹرسائیکل سوار راجہ اظہر عباس سے گن پوائنٹ پرموبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ائرپورٹ روڈپر دوموٹرسائیکل سوار شکیل احمد سے اسلحہ کی نو ک پر مو با ئل اور ایک بیگ چھین کرلے گئے جس میں کپڑے ، چیک بک، سٹمپ، پر س، 15 ہزار روپے ، شنا ختی کا رڈ اوراے ٹی ایم کارڈتھا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزمیں دوموٹرسائیکل سوارچودھیری محمد شکیل سے گن پوائنٹ پرموبائل ،7ہزار 8سو روپے اور چند ضروری کاغذات چھین کرلے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں طارق محمود سے دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر 3لاکھ 82ہزار روپے ،موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ روات کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرمحمد صابر کی ی بیوی کے بازؤں سے زبردستی 4 سونے کی چوڑیاں اتار کرلے گئے،تھانہ سٹی کے علاقہ لیاقت باغ کے قریب دوموٹرسائیکل سوار محمد جمشید سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ سٹی کے علاقہ باڑامارکیٹ میں رکشہ ڈرائیور راجہ سبیل احمد سے ایک نامعلوم سواری موبائل چھین کرفرارہوگئی،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار محمد زبیر سے موبائل فون چھین کرلے گیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیرودھائی اڈے کے قریب محمدعنصر کی گاڑی میں سے موبائل،10ہزار روپے اور لائسنس چوری ہوگیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ نشاط بیکری کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد نقاش شیخ کاموبائل چھین کرلے گیا۔تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ میں بلال مرتضٰی کی گاڑی میں سے موبائل اورگاڑی کے کاغذات چوری ہوگئے،تھانہ بنی کے علاقہ چاندنی چوک میں امیر حمزہ کے فلیٹ سے موبائل اور 19ہزارروپے چوری ہوگئے،تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال میں احمد مجتبیٰ کاموبائل نامعلوم شخص چھین کرلے گیا،تھانہ بنی کے علاقہ صرافہ بازارمیں نامعلوم چورسجاد اختر کی دکان کےکنڈے کاٹ کرایک لاکھ 55 ہزار روپے ، 7 گرام پاسہ سونا اور چاندی کی 20 انگوٹھیاں جس میں ریئل سٹون مالیت تقریباً 2 لاکھ روپے تھے چوری کرکے لے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار کاشف احمد کاموبائل چھین کرلے گئے،پنڈورہ میں نامعلوم چور محمدحسیب کے گھرسے موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کھوکھرمارکیٹ میں نامعلوم چور سہیل محمود کے گھر سے 3 لاکھ روپے ایک موبائل، سونے کا ہاراور دو انگوٹھیاں چوری کرکے لے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ فیض آبادمیں سبحان اختر کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈپر دوموٹرسائیکل سوار محمد عمیر تاثیر سے موبائل چھین کرلے گئے،ہولی فیملی ہسپتال میں عتیق الرحمٰن کی جیب سے 10ہزارروپے اورموٹرسائیکل کی کاپی چوری ہوگئی ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک میں صبیحہ سلطانہ کے گھرسے موبائل اور 60ہزارروپے چوری ہوگئے،کمرشل مارکیٹ میں محمدعدیل کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ حاجی چوک میں صفدر علی بھٹی کی دکان سے پرس چوری ہوگیاجس میں 18ہزار روپے،شناختی کارڈ ،لائسنس وغیرہ تھا،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار منصور انور کی بیٹی کاپرس چھین کرفرارہوگیاجس میں 1870 روپے ، شناختی کارڈ اور سی ایم ایچ کا میڈیکل کارڈ تھا،تھانہ کینٹ کے علاقہ ریلوے روڈپر محمد شاہد ہوٹل کےرہائشی کمرہ میں سویا ہوا تھا کہ کوئی نامعلوم چور اس کافون اورتین ہزارروپے چوری کرکے لے گیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کوہ نورملزکے قریب عبدالرحمان کی جیب سے موبائل چوری ہوگیا،نصیرآبادمیں محمد منیر کے گھرکے تالے توڑ کر تین تولے طلائی زیورچوری کرکے لے گئے،فرینڈزکالونی میں دوموٹرسائیکل سوار عاطف حسین کاآئی فون چھین کرلے گئے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں کمال دین کے گھرسے نامعلوم چور 10 لاکھ روپے اور 8 تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ایوب پارک میں حصام امیر خان کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ پنڈگوندل میں فرمان اللہ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور ایل ای ڈی ، ڈش کا ریسیور اور60ہزار روپے لے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹمبرمارکیٹ میں سلامت علی کی جیب سے موبائل نکال لیاگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں محمد ذاکر نسیم کوایک کار میں سوارافرادنے لفٹ دے کر46ہزارروپے سے محروم کردیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹھٹہ خلیل میں بخت زمین خان کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ انوارچوک میں اسدحبیب کے ہوٹل کے برتن کرسیاں میز اور کمپریسر نامعلوم چور لے گئے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں طلحہ کے کمرے سے نامعلوم چور75 ہزارروپے ، 6 موبائل اور 4لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں محمد ندیم کی دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چور ایک لاکھ 86ہزارروپے چوری کرکے لے گئے ،تھانہ صدربیرونی کے ڈھوک امام دین میں چور محمد فراز کے گھر کی چھت سے مرغا اصیل مالیتی 5ہزارروپے اور بکری مالیتی 40ہزارروپے چوری کرکےلے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گرجارمیں تسلیم اختر کے گھر سے موبائل فون چوری ہوگیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن اقبال میں محمد فیاض کے گھرکے تالے توڑکرایل ای ڈی ،واشنگ مشین ،یوپی ایس ، اور کپڑے جوتے وغیرہ چوری ہوگئے،تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی موڑپر محمد نعمان کی دکان کے تالے توڑکرنامعلوم چور گندم کے دانے تقریبا ً30 من اور پسا ہوا آٹا تقریباً 6 من اور کمپیوٹر کنڈہ چوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ کری خدابخش میں علی وہاب کےسبزیوں کے فارم سے 400 کلو کریلے چوری ہوگئے،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں واصف خان کے گھرسے نامعلوم شخص 10ہزار روپے چوری کرکے لے گیا۔
تازہ ترین