• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کااساتذہ کوغیر تدریسی ذمہ داریاں نہ دینے کیلئے مراسلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہسپیشل ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کو غیر تدریسی سرگرمیوں اور ذمہ داریوں سے روک دیا۔ اساتذہ کو کہا گیا ہے کہ صرف پڑھانے پر توجہ مرکوز رکھیں اور ان کو اب غیر تدریسی ذمہ داریا ں نہیںدی جا ئیں گی۔ جبکہ پہلے سے جن اساتذہ کو غیر تدریسی ذمہ داریاں دی گئی ہیں وہ بھی واپس لے لی جائیں۔اس حوالےسے محکمہ نےمراسلہ بھی جا ری کر دیا ہےجس میںکہا گیا ہے کہ اساتذہ کو کوئی بھی غیر تدریسی ذمہ داریاں نہ دی جائیں ۔ واضح رہے کہ بعض اساتذہ کو ٹرانسپورٹ اور دیگر ایسی ہی ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں جس سے ان کے تدریسی معاملات متاثر ہورہے تھے۔
تازہ ترین