کوئٹہ (آن لائن)بی این پی ضلع کوئٹہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس زیر صدارت ضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ہوا جس میں ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو ،کمیٹی کے ارکان منورہ سلطان، ملک محی الدین لہڑی، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ،محمد لقمان کاکڑ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میر نصیر احمد مینگل، نسیم جاوید ہزارہ، اسماعیل کرد، شکاری ستار بلوچ نے شرکت کی تلاوت کلام پاک کی سعادت شکاری ستار بلوچ نے حاصل کی اجلاس میں سردار عطاء اللہ خان مینگل کی جدوجہد قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرار داد منظور کرتے ہوئے سردار عطاء اللہ مینگل کی جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہوئےگیاکہ وہ اس خطے کے عظیم سیاسی رہنماء تھے، جنہوں نے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ۔ قومی جمہوری حقوق کی جدجہد کی پاداش میں اپنے فرزند کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا ،جن کی لاش آج تک نہیں ملی ۔ وہ بلوچستان سے پہلے لاپتہ نوجوان تھے سردار عطاء اللہ مینگل کی عظیم قربانیوں کو کسی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بی این پی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رہی گی اجلاس کا دوسرا ایجنڈا کوئٹہ کو مزید فعال متحرک بنانے کیلئے تنظیمی امور سے متعلق دوستوں نے بحث میں سیرحاصل گفتگو کی اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنے تجاویز دیںاس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔