• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fazlur Rehman Calls Asif Zardari
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاناما لیکس پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے آصف زرداری سے رابطہ وزیراعظم کے کہنے پر کیا،انہوں نے آصف زرداری سے مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے رابطے کے بعد وزیراعظم کا بھی آصف زرداری سے رابطے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین